اداروں کے زیر استعمال پرانی گاڑیاں بھی نمائش میں رکھی گئیں( فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے سرکاری ونجی شعبوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت داخلہ کے زیر انتظام اداروں کی جانب سے مملکت کے 92 ویں یوم الوطنی کے حوالے سے ریاض میں ’عزالوطن‘ کے عنوان سے متعدد پروگرام منعقد کیے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے جن میں پولیس، شہری دفاع، محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ، اسپیشل ٹاسک فورس کے زیر اہتمام خصوصی نمائش اورشوز کا اہتمام بھی کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسزاور ہنگامی امداد کے لیے خصوصی دستوں کے علاوہ دیگر اداروں کے یونٹس کی جانب سے بھی پیشہ ورانہ مہارت کے شوز پیش کیے گئے۔
ٹریفک پولیس اورشہری دفاع کے یونٹس نے ماضی اورحال کے حوالے سے نمائش کا اہتمام کیا جس میں عہد رفتہ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اوردیگر اشیا نمائش میں رکھی گئی تھیں۔
سیکیورٹی فورسز کے خصوصی اہلکاروں نے امن عامہ کےحوالے سے پیش آنے والے واقعات کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔