سعودی عرب کے عسیر ریجن میں پولیس نے آداب عامہ کی خلاف ورزی پر نوجوان اور خاتون کو حراست میں لیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پرجوڑے کی جانب سے آدب عامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وڈیو وائرل کی گئی تھی۔
پولیس نے وائرل وڈیو میں جوڑے کی نشاندہی کرکے انہیں حراست میں لیا۔
ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس کرمنل کورٹ میں بھیجا جائے گا۔