Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترقی کے راستے پر توجہ مرکوز ہے، وزیر خارجہ فیصل بن فرحان

ہم سرمایہ کاری، جدت اور ترقی کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کےموقع پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر توجہ رکھنا چاہتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق  وزیر خارجہ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ اور تھنک ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کے زیراہتمام  نیویارک میں مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ(مینا) فورم میں تبصرہ کر رہے تھے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے تعاون کو کس طرح مضبوط کر سکتے ہیں، کس طرح ایک دوسرے کے قریب کام کر سکتے ہیں، ہم کیسے ایک ایسی صف بندی بنا سکتے ہیں جوپولرائزیشن کے مقابلے میں محفوظ ہو سکے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم سرمایہ کاری، جدت اور ترقی کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ بین الاقوامی شراکت دار بھی اس پر خاص توجہ دیں گے۔
ہم نے اپنے ملک میں اپنے لوگوں کے لیے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے راستے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور ہم  اسے کسی قسم کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہتے۔
اس موقع پر شہزاد ہ فیصل بن فرحان نے بتایا کہ حال ہی میں سعودی عرب کی  ثالثی کے باعث روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا جس میں10غیر ملکیوں سمیت تقریباً 300 افراد اپنے آبائی علاقوں میں واپس گئے۔

اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے کہ تعاون کس طرح مضبوط کر سکتے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق روس اور یوکرین کے بحران میں  ثالثی کا یہ اقدام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حمایت اور  انسانی ہمدردی کے اقدامات کو اپنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
لبنان پر سعودی موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ مملکت کو اب بھی لبنان کی فکر ہے لیکن لبنان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔
 

شیئر: