Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل آئی ٹی سروسز کمپنی سعودی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گی

360 بلین ڈالر مشرق وسطیٰ اورافریقہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر خرچ ہوں گے( فوٹو عرب نیوز)
ناروے میں قائم گلوبل آئی ٹی سروسز کمپنی  کرایون سعودی عرب کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس شعبے کے مستقبل میں پوری طرح سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
 کرایون کے سی ای او نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ صنعت 2030 تک ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 12.4 فیصد حصہ ڈالے گی۔
ریاض میں منعقدہ دوسری عالمی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دوران کریون مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سی ای او زیاد رِزق نے عرب نیوز کو بتایا کہ مملکت مینا کے پورے ریجن کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اپنے آپریشنز کو انکیوبیٹ کرنے کے لیے کمپنی کے لیے ایک مثالی مقام ہے۔
زیاد رِزق نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ تقریباً 360 بلین ڈالر پورے مشرق وسطیٰ اورافریقہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر خرچ کیے جائیں گے لیکن خاص طور پر، جب آپ مملکت کو دیکھتے ہیں، تو ہمیں یقین ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس 2030 تک مجموعی جی ڈی پی کا تقریباً 12.4 فیصد نمائندگی کرے گی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اس سمت میں مملکت کے سفر کی رہنمائی اور مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
زیاد رِزق نے وضاحت کی کہ کمپنی مملکت میں اپنی عالمی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت اور یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر ایک مقامی ٹیلنٹ پول قائم کر کے متعدد شعبوں میں سیکٹر کی سپورٹ کرے گی۔
کرایون کے سی ای او نے کہا کہ ’ تیسرا ستون سٹارٹ اپ کمیونٹی اور سکیل اپ کمپنیوں کے ساتھ کام کرنا ہے جو واقعی تیزی سے بڑھنے کے دہانے پر ہیں اور انہیں مملکت سے باہر مشرق وسطیٰ اور افریقہ ریجن میں شاخیں بنانے میں مدد کرنا ہے‘۔
کرایون نے تقریب کے دوران ریاض میں اپنے علاقائی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آفس کے افتتاح کا بھی اعلان کیا۔
2002 میں قائم کی گئی کمپنی، جو صارفین کو سافٹ ویئر کے اثاثوں کو سمجھنے اور سافٹ ویئر کی لاگت کو استعمال کرنے اور کم کرنے میں مدد کرتی ہے، اس کے مینا ریجن میں پہلے ہی چار ہزار 500 سے زیادہ صارفین ہیں۔
زیاد رِزق نے کہا کہ سعودی عرب میں کریون کا موجودہ کسٹمر بیس تیل، بجلی اور ہوا بازی جیسے شعبوں میں بڑے کاروبار اور اداروں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے سعودی مارکیٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گاہک مملکت میں اعلیٰ مہارت کے ساتھ ساتھ اپنے عزائم کو پورا کرنے میں چست ہیں۔
زیاد رِزق کا خیال ہے کہ سٹارٹ اپ کمپنیاں مملکت کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکٹر کو فروغ دینے میں بہت بڑا کردار ادا کریں گی اور ان کی کمپنی ان کی مدد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
مائیکرو سافٹ نے کریون کو 2019  میں ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے عالمی پارٹنر کے ساتھ ساتھ 2021 میں سعودی عرب کے لیے پارٹنر آف دی ایئر سے بھی نوازا تھا۔
کمپنی نے سال بہ سال 180 فیصد ترقی بھی دیکھی ہے اور زیاد رِزق کو توقع ہے کہ یہ کم از کم تین سال تک مزید جاری رہے گی۔

شیئر: