Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی شعبے میں غیرملکی اور مشترکہ سرمایہ کاری کا تناسب 39 فیصد

ریاض ریجن میں فیکٹریاں سب سے زیادہ  ہیں۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے ملک میں صنعت کے شعبے میں ملکی و غیرملکی اور مشترکہ سرمایہ کاریوں کے حجم کے حوالے  سے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ صنعت کے شعبے میں غیرملکی اور مشترکہ سرمایہ کاری کا حجم کل سرمایہ کاری کے حوالے سے 39 فیصد ہے۔
وزارت صنعت نے کہا ہے کہ مملکت میں مئی 2022 کے آخر تک غیرملکی سرمایہ کاری والی فیکٹریوں کی تعداد 839 تک پہنچ گئی۔ یہ مملکت کی کل فیکٹریوں کا تقریبا 8 فیصد ہے۔ ان میں 65 ارب ریال سے زیادہ کا سرمایہ لگا ہوا ہے۔
وزارت صنعت نے بتایا کہ مشترکہ سرمائے والی فیکٹریوں کی تعداد 787 ہے یہ کل فیکٹریوں کا 7 فیصد ہیں۔ ان پر 464 ارب ریال سے زیادہ کا سرمایہ لگا ہوا ہے۔
وزارت صنعت و معدنیات کے مطابق  قومی فیکٹریوں کی تعداد 9 ہزار ہے۔ یہ کل فیکٹریوں کا 85 فیصد ہیں۔ ان پر 832 ارب ریال لگے ہوئے ہیں۔
 وزارت صنعت نے توجہ دلائی کہ غیرملکی سرمایہ کار مختلف معدنیات کی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹریوں میں سرمایہ لگائے ہوئے ہیں۔ 54 فیصد سرمایہ چھوٹی فیکٹریوں میں لگایا گیا ہے جبکہ 39 فیصد درمیانے سائز اور 7 فیصد بڑی فیکٹریوں میں لگائے ہوئے ہیں۔
اس وقت ریاض ریجن میں فیکٹریاں سب سے زیادہ ہیں۔ مکہ ریجن دوسرے اور مشرقی ریجن تیسرے نمبر پر ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: