کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری سے شکار کے لیے جانے والی لانچ کے ماہی گیروں نے کراچی کے قریب گہرے پانی میں ہیرا مچھلی کا ایک جھنڈ سمندر میں دیکھ کر جال ڈالا۔
’ماہی گیر ہیرا مچھلی کے جھنڈ کو جال کے قریب لانے میں کامیاب ہوگئے اور سینکڑوں کی تعداد میں مچھلیاں ان کے ہاتھ لگ گئی۔‘
کمال شاہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی مارکیٹ میں سمندری ہیرا مچھلی کی بہت مانگ ہے۔ اس کی قیمت 600 سے 700 روپے فی کلو ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سمندر میں نایاب ہونے کی وجہ سے اس مچھلی کا شکار بہت مشکل سے ہی ملتا ہے۔‘