Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی یمن کو خصوصی امداد

یمن میں 70 بجلی گھروں کے لیے 200 ملین ڈالر کا تیل فراہم کیاجائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے یمن کے 70 بجلی گھر چلانے کے لیے  200 ملین ڈالر مالیت کا تیل فراہم کیاجائے گا۔
 سعودی پروگرام برائے تعمیر و ترقی یمن نے جمعرات کو یمنی حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یمن کو پٹرول فراہم کرنے کی ہدایت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاری کی تھی۔ 
معاہدے کے بموجب سعودی عرب  200 ملین ڈالر مالیت کا پٹرول یمن کو فراہم کرے گا۔ ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن تیل فراہم کیا جائے گا۔ 
سعودی پروگرام برائے یمن نے تیل عطیے کی پہلی کھیپ فراہم کرنے کی کارروائی  کا آغاز کردیاہے۔
پہلی کھیپ  30 ملین ڈالر مالیت کی ہوگی۔ سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ تیل سے یمن کے 70 سے زیادہ بجلی گھر چلائے جاسکیں گے۔ 
سعودی عرب یمن کی ترقی، امن و امان اور استحکام کے لیے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔  4.2 ارب ڈالر کے عطیات پہلے پیش کرچکا ہے۔ نیا تعاون اسی سلسلے کی  ایک کڑی ہے۔ 
یمن کے  70 بجلی گھر جو سعودی پٹرول سے چلیں گے وہ یمن کے ہسپتالوں، میڈیکل سینٹرز، سکولوں، سرکاری دفاتر، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور شاہراہوں کو آپریٹ کرنے میں معاون بنیں گے۔ اس کی وجہ سے یمن کی اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ 

شیئر: