ولی عہد کو شاہ مراکش کی طرف سے تہنیتی پیغام
اتوار 2 اکتوبر 2022 10:08
’شاہ محمد ششم نے ولی عہد کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کی طرف سے تہنیتی پیغام موصول ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ محمد ششم نے ولی عہد کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شاہ محمد نے کہا ہے کہ ’حکمت پر مبنی فیصلے پر ہمیں خوشی ہے اور امید ہے کہ یہ فیصلہ ملک اور قوم کے حق میں بہتر ہوگا‘۔
’سعودی عرب اور مراکش کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں جن پر ہمیں فخر و اعتزاز ہے اور یقین ہے کہ ان میں مزید وسعت پیدا ہوگی‘۔