سعودی ایجنسی کی یمن میں صحت خدمات کے ساتھ کورنا ویکسینیشن مہم میں مدد
اتوار 2 اکتوبر 2022 23:36
مہم کے دوران چار لاکھ 46 ہزارفراد کو کورونا ویکسین دی گئی( فوٹوایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں بے گھر لوگوں کو ہیلتھ سروسز کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسین فراہم کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن کی قومی ویکسینیشن مہم میں مدد فراہم کر رہا ہے جسے یمن کی وزارت صحت عامہ اور آبادی نے 12 گورنریٹس میں نافذ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے 24 سے 28 ستمبر تک وزارت کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف آبادی کے ایک گروپ کو ویکسین دینے کی کوششوں کے حصے کے طور پر کام کیا۔
اس مہم کے ذریعے چار لاکھ 46 ہزار 966 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی اور یمن کی ویکسینیشن ٹیم کے دو ہزار 242 ارکان کو تربیت دی گئی۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کی ہدف شدہ آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے 320 رضاکار ٹیمیں اور 180 موبائل ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے بے گھر لوگوں کو علاج فراہم کرنے کے لیے ضلع ہراد کے والان کیمپ میں موبائل طبی مراکز بھی قائم کیے ہیں۔
موبائل طبی مراکز نے 14 سے 20 ستمبر تک مختلف کلینکس اور محکموں میں 56 مستفیدین کو ضروری طبی خدمات فراہم کیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے کلینکس نے 162 افراد کو ادویات بھی فراہم کیں۔
ویکسینیشن مہم اور ہیلتھ سروسز یمن کے عوام کو مدد فراہم کرنے کے لیے مملکت کے ہدف کے فریم ورک کے اندر آتی ہیں۔