Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوز لیکس ،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی برطرف

اسلام آباد.. نیوز لیکس کے معاملے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی کو برطرف کر دیا گیا۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راو تحسین علی خان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے نیوز لیکس پرانکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ۔ قومی سلامتی کے منافی خبر شائع کرنے والے اخبار کے ایڈیٹر اوررپورٹر کے خلاف کارروائی کے لئے معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کو ارسال کردیا گیا۔ اے پی این ایس کو ضابطہ اخلاق بھی مرتب کرنے کو کہا گیا ہے جو پرنٹ میڈیا کے لئے ملکی سلامتی کے معاملات پر رپورٹنگ کے حوالے سے قواعد و ضوابط کا تعین کرے گا ۔واضح رہے کہ نیوز لیکس کی تحقیقات کے لئے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میںتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

 

شیئر: