Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں زیر گردش سکوں کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ

اگست کے دوران سب سے زیادہ ایک ریال کا سکہ گردش میں رہا (فوٹو الیوم)
 سعودی سینٹرل بینک( ساما) نے کہا ہے کہ’ اگست2021 میں768.521 ملین ریال کے سکے مارکیٹ میں گردش کررہے تھے۔ اس سال اگست میں938.157 ملین ریال کے سکے گردش کرتے رہے۔ ان کےحجم میں 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ماہانہ کی بنیاد پر1.1 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔ 
الیوم اخبار کے مطابق ساما نے رپورٹ میں بتایا کہ’ اگست 2022 کے دوران سب سے زیادہ ایک ریال کا سکہ گردش میں رہا۔ اس کے 517.546 ملین ریال مجموعی طور پر گردش میں رہے۔ سالانہ کی بنیاد پر 55 فیصد اور ماہانہ کی بنیاد پر 1.4 فیصد اضافہ ہوا‘۔ 
ساما نے بتایا کہ’ گردش کے حوالے سے دو ریال کے زیر گردش سکے کے حجم میں 26.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 246.278 ملین ریال کے سکے گردش میں رہے۔ ماہانہ کی بنیاد پر 1.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘۔
ساما نے رپورٹ میں کہا کہ’ پچاس ہللہ کے زیر گردش سکے کے حجم میں 11.6 فیصد دیکھنے میں آیا ہے‘۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ گردش کے لحاظ سے 25 ہللہ والا سکہ چوتھے نمبر پر رہا۔ اس میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے 52.559 ملین ریال کے سکے گردش میں رہے‘۔

شیئر: