Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی 70ویں سالگرہ، ’ذہنی و معاشی آسودگی ہو تو آپ بوڑھے نہیں ہوتے‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج 70ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج عمران خان عمر کے لحاظ سے دنیا کے ان بڑے سیاست دانوں میں بھی شامل ہو گئے ہیں جن کی عمر 70 سے 80 کے درمیان ہے۔
ان سیاست دانوں میں امریکی صدر جو بائیڈن، انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت روسی صدر ولادیمیر پوتن بھی شامل ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن کل اپنی 70ویں سالگرہ منائیں گے۔
عمران خان کی سالگرہ کے حوالے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہاں انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے وہیں لوگ ان کی شخصیت سے متعلق دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے عمران خان کے ساتھ اپنی پرانی تصویر پوسٹ کر کے لکھا ’1996 میں میری خان سے پہلی ملاقات ہوئی تو ان کی عمر 44 برس تھی۔‘
صارف سعد طارق نے لکھا ’ ان والدین کا شکریہ جنہوں نے یہ سچا لیڈر دیا جو لوگوں کو دکھ درد محسوس کرتا ہے۔‘
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کو ان کی 70ویں سالگرہ پر مبارک دیتے ہوئے ان کے کرکٹ کیریئر کے اعداد و شمار پوسٹ کیے۔
رضوان جرال نے لکھا ’عمران خان کو نہ خانگی زندگی کے مسئلے نہ معیشت کا مسئلہ کبھی رہا ۔ جب آپ کو فکری ، ذہنی اور معاشی آسودگی ہو تو آپ بوڑھے نہیں ہوتے۔‘

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے عمران خان کی پرانی تصویر کے ساتھ لکھا ’ایک بے مثال کرکٹر۔‘
عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد سنہ 1996 میں رکھی تھی۔

شیئر: