Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ تجدد پذیر توانائی پر توجہ مرکوز ہے‘ سعودی مندوب

ڈاکٹر الواصل  نے اقوام متحدہ میں مملکت کی کامیابیوں کا جائزہ پیش کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
اقوام متحدہ میں متعین سعودی عرب کے مستقل مددوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل  نے جنرل اسمبلی کے سامنے مملکت کی کارکردگی اور کامیابیوں کا جائزہ پیش کیا ہے۔
سعودی وژن 2030 کے بعد معیار زندگی بلند کرنے، سماجی و اقتصادی شرح نمو بڑھانے اور معاشرے کے مختلف طبقوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے حوالے سے کامیابیوں کو اجاگر کیاگیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے اقتصادی و مالیاتی کمیٹی میں کھلی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کی  بھر پور کوشش کررہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ مملکت نے کاربن سرکلر اکانومی کا  تصور اپنایا ہوا ہے اور تجدد پذیر توانائی کی سکیموں پر توجہ مرکوز ہے‘۔
علاوہ ازیں گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات کے ذریعےعالمی اہداف کے حصول میں حصہ لے رہا ہے۔
انرجی سیکیورٹی سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب توانائی کے شعبے میں تبدیلی کے کام ذمہ داری سے کررہا ہے۔ بین الاقوامی ضروریات پوری کرنے کے لیے توانائی کے تمام ذرائع سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور ساتھ  پائدار ماحول کے ہدف کو بھی مدنظر رکھے ہوئے ہے‘۔
انہوں نے زور دیا کہ’ بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا‘۔
’سعودی عرب پائدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے تعاون کی پابندی کررہا ہے‘۔  

شیئر: