Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گرمی کی شدت بڑھنے لگی، درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ

درجہ حرارت سائے میں ریکارڈ کیا جارہا ہے (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے منگل 21 جون کو مملکت کے بعض شہروں میں انتہائی درجہ حرارت کی رپورٹ جاری کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ خودکار سسٹم سے درجہ حرارت ریکارڈ کرنے والے سٹیشن کے مطابق النعیریہ میں سب سے زیادہ 52 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا ہے۔
بقیق میں درجہ حرارت 51 اور دمام میں 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ 
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا تھا کہ مملکت کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھنے والا ہے۔
بعض مقامات پر 50 سینٹی گریڈ رہے گا۔ درجہ حرارت سائے میں ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

شیئر: