سعودی عرب کی جبوتی میں سیکیورٹی فورس پر حملے کی مذمت
’سعودی عرب نے جبوتی حکومت اور سیکیورٹی فورس سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے جبوتی سیکیورٹی فورس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے جبوتی حکومت اور سیکیورٹی فورس سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب دہشت گردی ، انتہا پسندی اور تشدد کو مسترد کرتا ہے‘۔
’سعودی عرب جبوتی حکومت، سیکیورٹی ادارے اور عوام کے ساتھ ہے‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’دہشت گردانہ کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کی جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔