Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کس شہر میں پارہ سب سے زیادہ رہا؟

سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں رہا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا تھا کہ  آج بروز جمعرات  مملکت کا گرم ترین شہر مکہ مکرمہ رہا جہاں درجہ حرارت   39 سینٹی گریڈ رہا جبکہ آج سب سے کم درجہ حرارت ابہا اور الباحہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں 12 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مدینہ منورہ اور العلا  38 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے دوسرے، جدہ، جازان، رفحا، الاحسا اور ینبع  37 سینٹی گریڈ سے تیسرے جبکہ  دمام، الخرج اور حفر الباطن  36 درجہ حرارت سے چوتھے نمبر پر رہے۔ 
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ ابہا اور باحہ کے  بعد  کم درجہ حرارت کے حوالے سے القریات اور طریف بھی ریکارڈ پر آئے یہاں درجہ حرارت  15 سینٹی گریڈ رہا۔ حائل، عرعر، بیشہ اور طائف میں درجہ حرارت  17 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

شیئر: