پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے ایک نیا شکوہ سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے سپورٹس کے مقبول شو ’دی پویلین‘ میں وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’لوگوں کو ہماری کمنٹری پسند نہیں آتی۔‘
وسیم اکرم کا کہنا تھا ’ان (لوگوں) کو تو ہماری کمنٹری ہی نہیں پسند۔ نہ میری، نہ وقار کی، نہ عامر کی، نہ رمیز راجہ کی۔ ایسے لگتا ہے جیسے شیکسپیئر ان کے دادا تھے۔‘
مزید پڑھیں
’ایک تو ہو نہ کہ ہمارے پاس بہت آپشنز ہوں۔ جیسے رچی بینو، بل لاری، وہ اچانک سے ڈیوڈ گاور آیا ہے، پورا ملک خوش ہو گیا ہے، جیسے میلے میں بچھڑے دادا ابو مل گئے ہیں۔ ہمارے پاس جو ہے ہم نے وہی آگے دینا ہے۔‘
اکثر سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ شائقین کی طرف سے یہ شکوہ سامنے آتا ہے کہ سابق پاکستانی کھلاڑی روایتی کمنٹری کرتے ہیں جس کی وجہ سے میچ کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کمنٹری میں رمیز راجہ نے تقریباً بیس سال پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل بھی ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کرتے رہے ہیں۔
Wasim bhai so real #T20worldcup22 #SLvNAM pic.twitter.com/234yXHshEs
— ڈاکٹر صاب (@yaarsappanwarge) October 16, 2022
وسیم اکرم کے اس شکوے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کی جانب سے تبصرے دیکھنے میں آئے ہیں۔
ٹوئٹر صارف رمیشا شیخ کہتی ہیں کہ ’بات یہ ہے کہ مجھے سکائی سپورٹس یا فاکس سپورٹس کی مزیدار کمنٹری پسند ہے نہ روایتی کمنٹری اور پاکستانی کمنٹری روایتی ہوتی ہے۔‘
Thing is, I actually like cool funky commentary of Fox or Sky, I don't like cliche and Pakistani commentary is usually full of cliches
— Rameesha Sheikh (@RameeshaSheikh8) October 16, 2022
صارف ارسلان عارف نے لکھا کہ ’ہمارا مسئلہ انگریزی نہیں ہے وسیم بھائی۔ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستانی کمنٹیٹر تیاری کے ساتھ نہیں آتے۔ رمیز راجہ کو جاہد علی کے بارے میں علم نہیں تھا۔ 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں انہیں سہیل تنویر کے بارے میں کچھ پتا نہیں تھا۔‘
Our problem is not their English which waseem bhai is implying, the problem is most of Pakistani commentators are under prepared..Rameez not knowing Jahid Ali or not knowing anything about Sohail Tanveerwhen he played in 2007 wc are such instances
— Arslan Arif (@sial11) October 16, 2022
حسن چیمہ لکھتے ہیں کہ ’ٹوئٹر پر وسیم اور وقار کی کمنٹری کے بارے میں ہونے والی بحث شاید ان تک پہنچ گئی ہے اور وسیم بھائی برا منا گئے ہیں۔‘
Wasim's commentary is far better compared to Waqar who was hell bent on pleasing Indian viewers during Asia Cup. Irony is Waqar talking about intent and all while batting, which he had ample time to inculcate while as a coach...
— Usman (@UsmanAli28) October 16, 2022