Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بازوں کی نیلامی 16 لاکھ ریال کے کاروبار کے ساتھ ختم

’آخری رات میں تین باز دو لاکھ 23 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں بازوں کی نیلامی 16 لاکھ ریال کے کاروبار کے ساتھ ختم ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آخری رات میں تین باز دو لاکھ 23 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’بازوں کی نیلامی کا تیسرا سیزن بھی کامیاب رہا جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے بھی شرکا تھے‘۔
’نیلامی سے پہلے بازوں کے بارے میں مکمل معلومات ٹوئٹر پر دی جاتی ہیں جبکہ ہر باز کو ملکیت کی سند کے علاوہ میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی حاصل ہوتا ہے‘۔
’فروخت ہونے کے بعد ہر باز کو الیکٹرانک سم لگائی جاتی ہے جس میں اسے ٹریک کیا جاسکتا ہے جبکہ مالک کے بارے میں مکمل معلومات ہوتی ہیں‘۔

شیئر: