Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ کے مسائل کے حل کےلیے ملکر کام کر رہے ہیں‘

سفیر پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں اسلامی شناخت نمایاں ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور پاکستان امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں‘۔
سعودی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ’ سعودی عرب ہی مسجد الحرام  اور مسجد نبوی کا پاسبان ہے اور پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے‘۔
امیر خرم راٹھور نے کہا کہ’ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں جو زندگی کے تمام شعبوں کا احیا کیے ہوئے ہیں اسلامی شناخت نمایاں ہے‘۔
 اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو بطور مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ اسے سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے  یہاں اہم حیثیت حاصل ہے۔ دونوں ملک او آئی سی کے پلیٹ فارم سے امت مسلمہ کے مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ دونوں ملک اسلامی دنیا کے اہم مسائل خصوصا مسئلہ فلسطین، مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا کے معاملے میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: