Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جدہ ہیریٹیج فیسٹول‘ شہر کی قدیم ثقافت اور تاریخ کو اجاگرکرے گا

فیسٹول کاآغاز 2 دسمبر سے ہوگا اور 18 دسمبر تک جاری رہے گا(فوٹو سیدتی)
سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے ’جدہ ہیریٹیج فیسٹول‘ کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ تاریخی حیثیت کا یہ فیسٹول جدہ کی قدیم ثقافت اورخطے میں اس کی اہمیت کواجاگرکرے گا۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ’ جدہ کے قدیم تاریخی علاقے میں فیسٹول کا تجربہ کامیاب رہا جسے لوگوں نےسراہا ہے‘۔
اس سال جدہ کی ثقافت کے حوالے سے فیسٹول میں علاقے کی قدیم تاریخ بیان کی جائے گی۔ جدہ کے اس تاریخی فیسٹول میں اسلام سے قبل سے لے کر وقت حاضرتک کے ادوار کودکھایا جائے گا۔ 
فیسٹول کا مقصد وزیٹرزکو اس ساحلی شہر کی اہمیت وافادیت سے روشناس کرانا اوراس شہر کے مختلف ترقیاتی ادوار کی نشاندہی کرانا ہے۔ 
فیسٹول کاآغاز 2 دسمبر سے ہوگا جو 18 دسمبر 2022 تک جاری رہے گا۔ 
 روایتی مارکیٹیں، عہد رفتہ کا فن تعمیر، میوزیم، ماضی کے ملبوسات کے علاوہ انواع و اقسام کے کھانوں کے سٹالز وغیرہ بھی لگائے جائیں گے۔ 

شیئر: