Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: سوسائٹی میں ہم آہنگی کے لیے ’ایک کمیونٹی‘ مہم

مہم میں عربی،انگریزی، فارسی، اردو اور تلگو زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو گلف نیوز
متحدہ عرب امارات میں ایک جامع اور مربوط معاشرے کو فروغ  دینے کے لیے'ایک کمیونٹی' کے نعرے کے ساتھ  پانچ زبانوں میں ایک نئی ہم آہنگی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امارات  نیوز ایجنسی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مضبوط اور ہم آہنگ معاشرے کے لیے اس مہم کا آغاز ابوظہبی کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹی آف سوشل کنٹری بیوشن، ابوظہبی سپورٹس کونسل اور ایمریٹس فا ؤنڈیشن کے تعاون سے کیا ہے۔

ہم آہنگی مہم کا مقصد  ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ  امارات کے دارالحکومت میں اپنے شراکت داروں اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے اس سلسلے میں وسیع مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
ابوظہبی میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کمیونٹی مصروفیت اور کھیلوں کے شعبے کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ہلال البلوشی نے بتایا ہے کہ ہمارا محکمہ یہاں ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کرتا ہے جہاں کمیونٹی کے تمام افراد کو اس میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا۔
اس  کے ذریعے سماجی تعاون کے جذبے کو بڑھانا ہے جہاں تمام کمیونٹی خوشحالی، ترقی  کے ساتھ  افراد، خاندان اور ادارے مربوط معاشرے میں مؤثر طریقے سےایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مختلف ثقافتوں اور متعدد قومیتوں کے باشندے ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔

کمیونٹی کے تمام افراد کو اس مہم میں حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا۔ فوٹو ٹوئٹر

محمد البلوشی نے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان محبت اور ہم آہنگی کی اقدار کے ساتھ ساتھ مختلف رسم و رواج اور روایات کے مطابق بقائے باہمی کی ثقافت قائم رکھنے کے خواہشمند تھے۔
کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی اس مہم میں عربی کے علاوہ انگریزی، فارسی، اردو اور تلگو زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔
اس ہم آہنگی مہم کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچنا، ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینا اور یہاں موجود مختلف نسل کے باشندوں اور ٹیموں کو رضاکارانہ طور پر کام کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
 

شیئر: