Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرغیزستان، سعودی عرب تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے پر میڈیا فورم کا انعقاد

تقریب کا اہتمام سعودی سفارت خانے نے دارالحکومت بشکیک میں کیا تھا ( فوٹو ایس پی اے)
کرغیزستان میں سعودی سفارت خانے نے دارالحکومت بشکیک میں سعودی عرب اور کرغیزستان کے تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک میڈیا فورم کا انعقاد کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کرغیزستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ تقریب میں کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ، غیر ملکی ثقافت کے حکام، میڈیا اور سپورٹس کی وزارتوں، یونین آف جرنلسٹس کے صدر، میڈیا اور سفارت خانے کے عملے کے ساتھ ساتھ کرغیز نوجوانوں کے علاوہ سفارت خانے کے عملے نے بھی شرکت کی‘۔

کرغیزستان کو فراہم کی جانے والی امداد پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

فورم نے گزشتہ 30 سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات پر روشنی ڈالی جب کہ کرغیزستان میں متعین سعودی سفیر ابراہیم الراضی نے اپنے قیام سے لے کر اب تک کے تعلقات، دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے دوروں اورمملکت کی جانب سے کرغزستان کو فراہم کی جانے والی امداد پر تبادلہ خیال کیا۔
کرغیزستان کے نائب وزیر خارجہ نے مملکت کی جانب سے کرغیزستان کو فراہم کی جانے والی امداد پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تقریب کے انعقاد پر سعودی سفیر اور سفارت خانے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

شیئر: