Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40 برس کی غیرمتزلزل کوششیں، دنیا کو چین کی ضرورت ہے: شی جن پنگ

صدر شی جن پنگ نے باضابطہ طور پر تیسری مدت کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: روئٹرز
تیسری بار چین کے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ’دنیا کو چین کی ضرورت ہے۔‘
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو چینی صدر کا کہنا تھا کہ ’چین دنیا کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور اسی طرح دنیا کو بھی چین کی ضرورت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے لیے 40 برس کی غیرمتزلزل کوششوں کے بعد ہم نے دو معجزے برپا کیے جو معاشی ترقی اور طویل مدتی معاشرتی استحکام ہے۔‘
دوسری جانب چین کی کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ سطح کی قیادت میں پہلی بار اب کوئی خاتون شامل نہیں ہے۔
گزشتہ 25 برس میں یہ پہلی بار ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کی ختم ہونے والی مدت میں شامل واحد خاتون رُکن سُن چونلین ریٹائرڈ ہو گئی ہیں اور ان کی جگہ کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔
قبل ازیں سنیچر کو کانگریس کے 0023 مندوبین نے صدر شی جن پنگ کے حق میں متفقہ طور پر ووٹ دیا جس کے بعد وہ مزید پانچ سال کے لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے۔
اتوار کو باضابطہ طور پر شی جن پنگ نے بطور صدر تیسری مدت کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
10 سال قبل ہوجن تاؤ سے اقتدار لینے والے شی جن پنگ، ماؤزے تنگ کے بعد چین کے سب سے طاقتور رہنما بن چکے ہیں۔

شیئر: