Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہاز رانی کا نیا روٹ، پہلا جہاز جدہ بندرگاہ پر لنگر انداز 

جہاز راں کمپنی ایم ایس سی نے نئے روٹ کا اضافہ کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جدہ اسلامی بندرگاہ پر جہاز رانی کے نئے روٹ ’ھملایا‘ کے راستے آنے والا پہلا جہاز پیر کو لنگر انداز ہوگیا۔
بحیرہ روم جہاز راں کمپنی ایم ایس سی نے نئے روٹ کا اضافہ کیا ہے جسے مملکت سمیت دنیا بھر میں سب سے بڑی سی کارگو کمپنی مانا جاتا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے روٹ نے سعودی عرب کو شمالی یورپ، امریکہ، بحیرہ روم، بحراحمر، انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور مشرقی ایشیا کے ملکوں سے جوڑ دیا ہے۔ سمندر کے راستے درآمدات و برآمدات کے عمل میں تیزی آئے گی۔ 
 نئے روٹ ھملایا کی بدولت جدہ اسلامی بندرگاہ ، کولمبو، نہوا شیوا، موندرا، صلالہ، کنگ عبداللہ پورٹ، ویلنسیا، فلیکسٹو، روٹرڈیم، ہیمبرگ اور اینٹورپ سے جڑ گئی۔ 
703 جہازوں میں سے گیارہ بڑے جہاز براہ راست اس روٹ پر چلیں گے۔ ان میں سے ہر ایک کی گنجائش 14 ہزار سٹینڈرڈ کنٹینرز کی ہے۔ 
سعودی عرب پوری دنیا کو جہاز رانی کے وسیع البنیاد نیٹ ورک سے جوڑ رہا ہے۔ نیا روٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیئر: