Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے مختلف علاقوں میں جزوی سورج گرہن کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد میں جزوی سورج گرہن کا آغاز تین بج کر 43 منٹ پر ہوگا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے مختلف علاقوں میں جزوی سورج گرہن کا آغاز ہو گیا ہے جو تقریباً ساڑھے پانچ بجے تک جاری گا۔
اس کے علاوہ یورپ سمیت مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور مغربی ایشیا میں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن دیکھا جا رہا ہے۔
منگل کو دنیا کے مختلف حصوں میں جزوی سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 58 منٹ پر شروع ہوا اور چار بجے عروج پر پہنچنے کے بعد چھ بج کر 2 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جزوی سورج گرہن کا آغاز تین بج کر 43 منٹ پر ہوگا، چار بج کر 50 منٹ پر عروج جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوگا۔
اس طرح سے لاہور میں تین بج کر 49 منٹ پر آغاز ہوگا، 4 بج کر 54 منٹ پر عروج اور 5 بج کر 20 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔
کراچی میں جزوی سورج گرہن تین بج کر 57 منٹ پر شروع ہوگا، پانچ بج کر ایک منٹ پر عروج اور پانچ بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوگا۔
پشاور میں تین بج کر 41 منٹ پر شروع ہوگا، چار بج کر 49 منٹ پر عروج اور پانچ بج کر 28 منٹ پر ختم ہوگا۔
کوئٹہ میں تین بج کر 44 منٹ پر جزوی سورج گرہن کا آغاز ہوگا، چار بج کر 53 منٹ پر عروج اور پانچ بج کر 51 منٹ پر اختتام ہوگا۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ٹویٹ میں کہا کہ 25 اکتوبر کو چاند سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئے جزوی طور پر اسے بلاک کرے گا۔
ناسا کے مطابق افریقہ، یورپ اور ایشیا کے کچھ ممالک میں رہنے والے سورج اور چاند کے درمیان رقص دیکھ سکیں گے۔
ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر سورج گرہن کے دوران حفاظتی اقدامات لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سوج کی طرف براہ راست دیکھنے کے بجائے سولر گلاسز کے ذریعے دیکھیں تاکہ آنکھوں کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔
ناسا کے مطابق گرہن کے لیے مخصوص عینک پہنے ہوئے کیمرے کے لینز، ٹیلی سکوپ یا دوربین سے سورج کی طرف نہ دیکھا جائے، ایسا کرنے سے آنکھوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان ڈیوائسز کے لینز کے آگے سولر فلٹر لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
رواں سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب کو جنوبی امریکہ، انٹارکٹیکا اور بحر الکاہل و اوقیانوس کے علاقوں میں دکھائی دیا تھا۔

شیئر: