سورج گرہن کی نماز مسجد میں باجماعت ہوگی: حرمین انتظامیہ
منگل 25 اکتوبر 2022 13:31
’سورج گرہن کی نماز کا وقت گرہن کے شروعات سے آختتام تک ہے‘ ( فوٹو:ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے سورج گرہن کی نماز کی تفصیلات واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج گرہن کی نماز جماعت کے ساتھ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سورج گرہن کی نماز میں جہری تلاوت ہوگی اور اس کے رکوع اور سجود طویل ہوں گے‘۔
انتظامیہ نے سورج گرہن کی نماز کی کیفیت کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ دو رکعتوں میں چار رکعتیں ، ہر رکعت میں دو قیام، دو رکوع اور دو سجود ہوں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سورج گرہن کی نماز کا وقت سورج گرہن کے شروعات سے اختتام تک ہے‘