پاکستان کی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توہین عدالت کے مقدمے میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
بدھ کو حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے عمران خان سے تحریری جواب طلب کیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رُکنی لارجر بینچ نے ہدایت کی کہ عمران خان کے علاوہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری بھی جواب جمع کروائیں۔
مزید پڑھیں
-
ارشد شریف کو میں نے کہا تھا کہ ملک چھوڑ کر چلے جاؤ: عمران خانNode ID: 712061
-
عمران خان کا جمعے کو لاہور سے لانگ مارچ کا اعلانNode ID: 712131