پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ اس وقت آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری ہے اور آج کے میچ میں فخر زمان کی جگہ نوجوان بیٹر محمد حارث کو شامل کیا گیا تھا۔
جمعرات کو جب محمد رضوان جلد ہی بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے تو محمد حارث کو بیٹنگ کرنے کے لیے بھیجا گیا۔
مزید پڑھیں
-
کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے؟Node ID: 714416
-
پہلے شدید گرمی اور پھر سیلاب، پاکستان میں لال مرچوں کی فصل تباہNode ID: 714526
-
ٹی20 ورلڈ کپ: محمد حارث فخر زمان کی جگہ سکواڈ میں شاملNode ID: 714536
محمد حارث بیٹنگ کرنے آئے اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ ان کی اس 11 گیندوں کی اننگز میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
محمد حارث کی جارحانہ بیٹنگ اس وقت سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
عاطف نواز نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’دیگر کھلاڑیوں نے زیادہ سکور کیا ہوگا لیکن محمد حارث کے 11 گیندوں پر 28 رنز کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے ورلڈ کپ میں اب تک سب سے اچھی اننگز ہے۔‘
Players may have scored more...but that 28 off 11 from Mohammad Haris was the best innings by a Pakistan batter in this World Cup. #PAKvSA pic.twitter.com/2bk0wD7c6G
— Aatif Nawaz (@AatifNawaz) November 3, 2022
انڈین سپنر روچندرن ایشون بھی پاکستان کا میچ دیکھ رہے تھے اور انہوں نے محمد حارث کو کھیلتے ہوئے دیکھا اور نوجوان بیٹر کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔
یہ محمد حارث کا اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا میچ ہے اور پہلے اس میچ میں ایسی جارحانہ بیٹنگ نے صارفین کو کہنے پر مجبور کردیا کہ ’یہ پہلے کہاں تھے؟‘
Where was he ? #Haris
— Khalid Munir (@Khalid_Munir) November 3, 2022
اویناش آرین نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’محمد حارث آصف علی کو دکھا رہے ہیں کہ چھکا کیسے مارا جاتا ہے۔‘
Mohammad Haris showing Asif Ali how to hit six.
— Avinash Aryan (@AvinashArya09) November 3, 2022
ٹوئٹر پر یہ سوال بھی پوچھا جارہا ہے کہ ’ہم نے محمد حارث کو کہاں چھپا کر رکھا ہوا تھا؟‘
Where have we been hiding Mohammad Haris...??! #PAKvSA
— Aatif Nawaz (@AatifNawaz) November 3, 2022