Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر کی دلہن ’جدہ‘ میں سیاحوں کے لیے منفرد کیا؟

چھٹیاں گزارنے والے افراد پورا سال جدہ آتے رہتے ہیں (فائل فوٹو: ایس پی اے)
 ساحلی شہر جدہ سعودی عرب نمایاں ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جس کے پرکشش مقامات کی انفرادیت کی وجہ سے شہری اور سیاح کثرت سے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’واس‘ مطابق بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع خوب صورت عمارات اور تاریخی ورثے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں۔
قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی وجہ سے ’ھیا‘ کارڈ رکھنے والے افراد کی آمد کی وجہ سے جدہ میں سیاحت کی بحالی کی توقع کی جا رہی ہے۔
جدہ سعودی عرب کے مقبول ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں پورا سال چھٹیاں گزارنے والے افراد آتے رہتے ہیں۔
یہ شہر نئی جگہوں کے متلاشی افراد اور کاروبار کے لیے آنے والے افراد کی بھی پسندیدہ منزل ہے۔ اس شہر میں فنون لطیفہ اور ثقافت سے متعلق کئی رنگ بکھرے پڑے ہیں۔
جدہ شہر اپنی منفرد تاریخی یادگاروں کے لحاظ سے بھی نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔ اس شہر کے قدیم مکانات کو خصوصی کیفے اور آرٹ گیلریوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔

منفرد ثقافتی ورثے کی وجہ سے یونیسکو نے اس کا شمار عالمی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں کیا ہے(فائل فوٹو: اے ایف پی)

اسی منفرد ثقافتی ورثے کی وجہ سے یونیسکو نے اس کا شمار عالمی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں کیا ہے۔
یہ شہر بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع اپنے محل وقوع کی وجہ سے بھی ممتاز ہے۔ سیاح اس کے ساحل سے سمندر کی نیلی لہروں اور جزیروں کا نظارہ کرتے ہیں۔
یہ مناظر سیاحوں کو سمندر میں اترنے اور تیراکی کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
بہت سے لوگ اس کے سمندر میں موجود چٹانوں اور دیگر سمندری حیات کی کھوج کے لیے بھی یہاں آتے ہیں۔

سیاح جدہ کے ساحل سے سمندر کی نیلی لہروں اور جزیروں کا نظارہ کرتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

جدہ کے رنگا رنگ مقبول پکوان بھی سیاحوں کو خصوصی طور پر اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ یہاں مچھلی اور سمندر سے حاصل ہونے والی کھانے پینے کی چیزیں بھی منفرد انداز میں تیار کی جاتی ہے۔
سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کے خواہشمند ’ھیا‘ کارڈ کے حامل افرا د کو ورلڈ کپ سے 10 دن قبل مملکت میں داخلے کی اجازت دی ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ سیاح جدہ شہر میں رونقوں سے لطف اٹھائیں گے۔

شیئر: