نمایاں نمبر پلیٹوں کی نیلامی ابشر کے ذریعہ آج سے
’نیلامی آج اتوار سے بدھ 9 نومبر تک جاری رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج اتوار سے ابشر کے ذریعہ گاڑیوں کے نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نیلامی آج اتوار سے بدھ 9 نومبر تک جاری رہے گی‘۔
’نیلامی میں سعودی شہریوں سمیت مقیم غیرملکی بھی حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی میں شرکت کرنے کے لیے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے‘۔