سعودی عرب اور مشرق وسطٰی کے لیے پروازیں کہاں کہاں سے جاتی ہیں؟
سعودی عرب اور مشرق وسطٰی کے لیے پروازیں کہاں کہاں سے جاتی ہیں؟
پیر 7 نومبر 2022 6:14
زبیر علی خان -اردو نیوز، اسلام آباد
سعودی عرب کی فلائی ناس ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں 38 طیارے شامل ہیں (فوٹو: کیبن کریو)
بجٹ ایئرلائن فلائی ناس کے پاکستان سے حال ہی میں آپریشن کے آغاز کے بعد یہاں سے سعودی عرب اور مشرق وسطٰی جانے والی ایئر لائنز کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔
2007 میں پروازیں شروع کرنے والی سعودی عرب کی اس ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں 38 طیارے شامل ہیں جو کہ 70 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی پروازوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
پاکستان میں فلائی ناس کی آمد کے بعد اب تقریباً ہر بڑے شہر سے مشرق وسطٰی کے لیے لگا تار پروازیں جاری ہیں جو کہ پی آئی اے کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کی کئی ایئرلائنز کی ہیں۔
السعودیہ
سعودی عرب کی السعودیہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔السعودیہ سعودی عرب کے علاوہ بحرین، متحدہ عرب امارات، لبنان سے بھی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شیڈول کر رہی ہے۔
ایئر عریبیہ
ایئرعریبیہ کو پاکستان کے آٹھ ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کے حقوق حاصل ہیں جن میں کراچی، پشاور، سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے ایئر عریبیہ پاکستان میں ان آٹھ ہوائی اڈوں پرآپریٹ کر رہی ہے۔
ایمیرٹس ایئرلائنز
متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائنز پاکستان کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے فضائی آپریشن چلا رہی ہے۔ ایمریٹس کی پروازیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، اومان، بحرین اور عراق سے پاکستان کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔
اتحاد ائیرویز
متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے لیے سعودی عرب اور بحرین سے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔
فلائی دبئی
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن فلائی دبئی فیصل آباد، کراچی، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ فلائی دبئی متحدہ عرب امارات کے علاوہ، سعودی عرب، قطر اور اومان سے بھی منسلک پروازیں بھی چلا رہی ہے۔
گلف ایئر
بحرین کی ایئر لائن گلف ایئر پاکستان کے سات ہوائی اڈوں کے لیے فضائی آپریشن کر رہی ہے۔ جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان شامل ہیں۔
گلف ایئر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اومان اور بحرین سے پاکستان کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔
شام ونگز
شام کی ایئر لائن شام ونگز پاکستان کے شہر کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ شام ونگز دمشق سے کراچی کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ چلا رہی ہے۔
فلائی بغداد
عراق کی ایئر لائن فلائی بغداد پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور کے لیے پروازیں چلا رہی ہے اور پاکستان سے نجف اور بغداد کے لیے فلائی بغداد کی پروازیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔
ایران ایئر
ایران کی ایئر لائن ایران ایئر پاکستان کے شہر کراچی پر لینڈنگ کے حقوق رکھتی ہے، جبکہ ہفتہ وار ایک پرواز شیڈول کی جا رہی ہے۔
نیشنل ائیر ویز
عراق کی نیشنل ایئر ویز پاکستان اور عراق کے درمیان کراچی اور بغداد کے درمیان پرواز آپریٹ کر رہی ہے۔
جزیرہ ایئر ویز
کویتی ایئر لائن جزیرہ ایئر ویز پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ کویت کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی جزیرہ ایئر ویز پاکستان کے لیے پروایزں آپریٹ کر رہی ہے۔
ماہان ایئر
ایرانی ایئر لائن ماہان ایئر تہران سے لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کر رہی ہے۔
اومان ایئر
سلطنت اومان کی اومان ایئر پاکستان کے شہر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہیں۔ اومان ایئر اومان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین سے پاکستان کے لیے پروایزں آپریٹ کر رہی ہے۔
قطر ایئر ویز پاکستان کی پشاور، لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں آپریٹ ہو رہی ہے۔ قطر ایئر ویز پاکستان کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، اومان، ایران اور کویت سے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔
سلام ایئر
اومانی ایئر لائن سلام ایئر پاکستان کے شہر کراچی، سیالکوٹ اور ملتان سے فضائی آپریشن آپریٹ کر رہی ہے۔ سلام ایئر سعودی عرب، اومان، قطر، بحرین، کویت اور ایران سے پاکستان کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔