Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رسپانس پلس میڈیکل نے ریاض میں ایمبولینس سینٹر کا آغاز کردیا

ہیلتھ کیئر شعبے میں اضافی 50 ایمبولینسوں کی سرمایہ کاری کی جائے گی( فوٹو عرب نیوز)
آن سائٹ ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سروس فراہم کرنے والے سعودی رسپانس پلس میڈیکل نے سعودی مارکیٹ میں داخل ہونے کے صرف تین سال کے دوران ریاض میں ایک خصوصی ایمبولینس سینٹر اور میڈیکل ٹریننگ سینٹر کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ریسپانس پلس میڈیکل نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم ریسپانس پلس ہولڈنگ کا ایک حصہ رسپانس پلس میڈیکل کا مقصد آنے والے سال میں مملکت کے ہیلتھ کیئر کے شعبے میں اضافی 50 ایمبولینسوں کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ یہ وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہونے کی اس کی کوششوں کا حصہ ہے جبکہ اس کی میڈیکل ٹورازم ورٹیکل، گلوبل پیشنٹ سروسز کے ذریعے مملکت کو ایک اعلیٰ طبی سیاحت کی منزل کے طور پر ظاہر کرنا ہے۔
ریسپانس پلس ہولڈنگ کے سی ای او ٹام لوئس نے کہا کہ ’مملکت کی قیادت کے وژن 2030 نے سعودی عرب کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے جس نے ہیلتھ کیئر سمیت طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے تمام شعبوں کو پوری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ریاض میں پہلے خصوصی ایمبولینس سینٹر اور میڈیکل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح ان بہت سے انیشیٹوز  میں سے ایک ہے جو ہم نے مملکت سے اپنی وابستگی کو ظاہر کرنے کے لیے کیے ہیں‘۔
افتتاح میں متعدد سٹریٹجک منصوبے جن میں سعودی ریسپانس پلس میڈیکل کا خصوصی طبی مرکز، اس کا 24 گھنٹے آپریشنل کمانڈ سینٹر اور دمام میں اس کی پیشہ ورانہ ہیلتھ کیئر کی خدمات شامل ہیں۔
کمپنی نے کہا کہ ایمبولینس کی منتقلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور ملک کے مقامی اور بین الاقوامی پروگراموں کی خدمت کے علاوہ یہ منصوبے 2023 میں سعودی شہریوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔
سعودی ریسپانس پلس میڈیکل عالمی ایونٹس جیسے فارمولا ون سعودی عربین گراں پری، فارمولا ای، ڈاکار ریلی، سعودی ٹور اور صوتی طوفان کے آن سائٹ میڈیکل کوریج پارٹنر رہا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’ریاض کی نئی قائم کردہ سہولت مریضوں کی منتقلی، ایونٹ کی طبی خدمات، آپریشن اور طبی سہولتوں کے انتظام اور پیشہ ورانہ ادویات کا مرکز ہو گی۔ یہ طبی تربیتی مرکز بھی فراہم کرے گا جس کا مقصد سعودی عرب کی طبی افرادی قوت کو بڑھانا اور مارکیٹ کے موجودہ خلا کو پر کرنا ہے‘۔
سعودی ریسپانس پلس میڈیکل کے تربیتی مرکز میں پیش کیے جانے والے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کورسزمیں فرسٹ ایڈ، ہارٹ سیور، ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں کے لیے بنیادی زندگی کی معاونت، ایڈوانسڈ کارڈیو ویسکولر لائف سپورٹ اور پیڈیاٹرک ایڈوانسڈ لائف سپورٹ شامل ہیں۔
کمپنی نے کہا کہ ہے کہ ’یہ مرکز اہم موضوعات پر ایمرجنسی کیئر اینڈ سیفٹی انسٹی ٹیوٹ کوچنگ پروگرام بھی پیش کرے گا۔ کاروبار، مینجمنٹ، تکنیکی اور زبان کی تربیت کے حوالے سے موجودہ پروگراموں کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ ڈیجیٹل انفارمیشن سسٹم کو اپنانے کو متعارف کرائے گا‘۔

شیئر: