سعودی قیادت کی طرف سے ترکی کے صدر کو تہنیتی مکتوب
ہفتہ 29 اکتوبر 2022 15:00
’سعودی قیادت نے ترکی کے صدر کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق سعودی قیادت نے ترکی کے صدر کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم ترکی کے یوم جمہوریہ پر آپ کو اور ترک عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں‘۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم ترکی حکومت اور عوام کی کامیابی اور کامرانی اور ملک کے لیے مزید ترقی کے خواہشمند ہیں‘۔