آسٹریلیا میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
اتوار کو میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جسے انگلینڈ نے چھ گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، انگلینڈ ٹی20 کرکٹ کا بھی چیمپیئنNode ID: 717296
-
’یہ 1992 کا فائنل نہیں 1999 کا فائنل میچ لگ رہا ہے‘Node ID: 717336
مجموعی طور پر ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی عمدہ رہی ہے۔
سپر 12 مرحلے میں انڈیا اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
پاکستان نے سپر 12 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ عمدگی سے جیتا جبکہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے آسانی سے جیت حاصل کی۔
فائنل میں شکست کے باوجود مداح اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
سیاست، شوبز، اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپ جیتنے پر انگلینڈ کو مبارک باد۔ پاکستانی ٹیم آپ نے اچھا کھیلا، کم سکور کے باوجود اچھی بولنگ کی اور اپنی پوری کوشش کی۔‘
عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپ جیتنے پر انگلینڈ کو مبارک۔
پاکستان ٹیم آپ نے اچھا کھیلا، کم اسکور کے باوجود اچھی باؤلنگ کی اور اپنی پوری کوشش کی۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 13, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے گرین شرٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی ٹیم نے زبردست اور بہادری سے میچ میں واپسی کی، بولنگ پرفامنس شاندار تھی، لیکن انگلینڈ آج بہت اچھا کھیلا، ہمیں اپنے لڑکوں کے فائنل میں پہنچے پر فخر ہے۔‘
پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر کہتے ہیں کہ ’پاکستان ٹیم نے قوم کا پرچم اونچا کیا، بھرپور ولولے کا مظاہرہ کیا، سخت مقابلہ کیا پورے ٹورنامنٹ میں اچھی فیلڈنگ اور بولنگ کی۔‘
><
پاکستان ٹیم نے
قوم کا پرچم اونچا کیا
بھرپور ولولے کا مظاہرہ کیا
سخت مقابلہ کیا
پورے ٹورنامنٹ میں
اچھی فیلڈنگ اور بولنگ کیبیٹنگ اور سٹریٹیجی پر
مزید محنت انشاء اللہ— Engr. Khurram Dastgir-Khan (@kdastgirkhan) November 13, 2022