اکتوبر میں افراطِ زر کی سالانہ شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا: سعودی ادارۂ شماریات
سعودی عرب کی افراطِ زر کی سالانہ شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: شٹرسٹاک)
اکتوبر کے مہینے میں سعودی عرب کی افراطِ زر کی سالانہ شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ادارہ شماریات کے افراطِ زر کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق افراطِ زر کی شرح میں اضافہ اشیائے خورو نوش اور مشروبات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
دوسری جانب ’عاجل‘ نے خبر دی ہے کہ رواں ماہ سعودی عرب میں گزشتہ برس اکتوبر کی نسبت چھ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کی وجہ نقل و حمل (ٹرانسپورٹیشن) کی لاگت میں بڑھوتری ہے۔