Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر8 افراد گرفتار

محکمہ امن عامہ کے اہلکاروں نے مکہ مکرمہ، مشرقی ریجن، باحہ، حدود شمالیہ اور جازان   میں کارروائی کرکے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے چار کا تعلق یمن، ایک کا سوڈان اور 3 کا سعودی عرب سے ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے  قبضے سے مقامی لکڑیاں بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔ چار گاڑیوں پر لدی ہوئی تھیں۔ فروخت کے لیے لے جارہے تھے۔  
تمام  افراد کو گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی کرکے ضبط شدہ لکڑیوں سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے  کردیا گیا۔ 
امن عامہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ مملکت بھر میں ماحولیاتی قانون کی پابندی کرانے اور خلاف ورزیاں کرنے والوں کی سرزنش کے لیے سپیشل مہم چلائے ہوئے ہے۔
ماحولیاتی قانون کے بموجب کسی بھی شخص کو وہ مقامی ہو یاغیرملکی درخت کاٹنے، فروخت کرنے، مارکیٹنگ کرنے یا لکڑیاں ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک کمشنری  سے  دوسری کمشنری یا ایک صوبے سے دوسرے صوبے لے جانا منع ہے۔ 
محکمہ امن عامہ نے پرزور اپیل کی ہے کہ اگر مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ ریجنوں میں سے کسی ایک ریجن  ماحولیاتی قانون یا جنگلی حیاتیات کو نقصان پہنچانے والی کوئی سرگرمی کسی کی نظر میں آئے تو پہلی فرصت میں  911 پر اس  حوالے سے اطلاع دیں۔ مملکت کے دیگر صوبوں میں اس کی اھطلاع  996 اور 999 پر کی جائے۔ 

شیئر: