Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنہ کے لیے مقرر مقابل مالی کے چارٹ کی منظوری

کابینہ نے ہر سال 23 مارچ کو یوم سماجی ذمہ داری منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے)(فوٹو ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے بین الاقوامی تجارت میں تجارتی مسائل کے حل کے قانون اور گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنہ کے لیے مقرر مقابل مالی کے چارٹ کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ریاض کے قصر یمامہ میں منعقد ہوا ہے۔ 
علاوہ ازیں کابینہ نے اجلاس میں بارہ فیصلے کیےہیں۔ وزیر خارجہ کو منگولیا کے ساتھ سیاسی مشاورت کے سلسلے میں مذاکرات اور معاہدے کا اختیار تفویض کیا۔ سینیگال کے ساتھ سیاسی مشاورت کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی ۔
 
قطر کی وزارت ثقافت کے ساتھ ثقافت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیرثقافت کو تفویض کیا گیا جبکہ العلا رائل  کمیشن اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تربیت و سائنس و ثقافت کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی ہے۔
جمہوریہ کوسٹا ریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ سے متعلق یادداشت، جمہوریہ گیانا کے  ساتھ فضائی نقل و حمل کے شعبے میں  معاہدے،  سوڈان اور جیبوتی کے ساتھ  دہشتگردی، اس کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے سلسلے میں تعاون کی یادداشتوں، آذربائیجان کے ساتھ پیشہ ورانہ امور، سرکاری اداروں کی نگرانی اور حساب کتاب کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
سعودی کابینہ نے ہر سال 23 مارچ کو یوم سماجی ذمہ داری منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: