اس حوالے سے ریاض کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن بن علی الشھرانی نے اہم کردار ادا کیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ مملکت میں غیرقانونی طور پر مقیم یہ دونوں غیرملکی خواتین بنیادی طبی ضروریات کی عدم موجودگی میں اسقاطِ حمل کی پریکٹس کر رہی تھیں۔
غیر قانونی طور پر مقیم دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
اس مقصد کے لیے ان خواتین نے جنوبی ریاض میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ لیا ہوا تھا۔
ریاض کے محکمہ صحت کے متعلقہ شعبے نے مریضوں کی صحت کے خطرناک اور غیر قانونی پریکٹس پر ان خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔