Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی فوج نے شام سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

شام سے دو دن میں دو مرتبہ اردن میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔ فوٹو: روئٹرز
اردن کی سکیورٹی فورسز نے شام سے  بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
عرب نیوز نے اردن نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ دو دن میں دو مرتبہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔
اتوار کو اردن اور شام کے درمیان جابر سرحدی گزرگاہ پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ٹرک کے اندر چھپائی گئیں 10 ہزار کیپٹاگون گولیاں اور ایک کلو کرسٹل میتھ قبضے میں لی۔
اردون میں سنیچر کو اسی نوعیت کے ایک اور ایک واقعے میں مشرقی ملٹری زون نے ہتھیلی کے برابر 564 حشیش کی پٹیاں اور 20 ہزار کیپٹاگون گولیوں کے علاوہ کلاشنکوف رائفل اور گولا بارود برآمد کیا۔
اردن مسلح افواج کے جنرل کمانڈ نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پٹرولنگ کے دوران سمگلروں کے مسلح گروہ کا غیرقانونی طور پر شام میں داخل ہوتے ہوئے پیچھا کیا۔
ذرائع کے مطابق  پٹرولنگ ٹروپس نے سمگلروں کے خلاف فوری کارروائی کی جس میں ایک سمگلر زخمی ہوا جبکہ دیگر شام کی حدود میں داخل ہو گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اردن کی مسلح افواج کسی بھی قسم کے سرحدی خطرات سے سختی سے نمٹیں گی اور اردن کو غیر مستحکم کرنے کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

شیئر: