بحیرہ احمر میں گھنے بادلوں کا رخ ساحلی علاقوں کی طرف
’آج جدہ سمیت خلیص، عسفان، کامل، رابغ اور ثول میں تیز ہوا ہوگی‘ (فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر سے گھنے بادلوں کا رخ ساحلی علاقوں کی طرف ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’حقل سے تبوک تک کےساحلی علاقے میں شدید بارش کی توقع ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آج منگل سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگاجس سے مدینہ منورہ ، تبوک، الجوف، شمالی حدود ریجن اور حائل سے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج جدہ سمیت خلیص، عسفان، کامل، رابغ اور ثول میں تیز ہوا ہوگی‘۔
’مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کاامکان ہے جبکہ قرب و جوار میں بھی درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’تبوک، مدینہ منورہ، حائل ، الجوف اور شمالی حدود ریجن کے علاوہ ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث موسلادھار بارش کا امکان ہے‘۔