Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توقع ہے نئی فوجی قیادت اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی‘

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بدھ کو فوج کی کمان سنبھالی (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے فوج کے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد اور سربراہ جنرل عاصم منیر کو مبارک باد دی ہے۔
عمران خان نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں بانی پاکستان محمد علی جناح کا قول نقل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ریاست کی طاقت عوام سے حاصل کی جاتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’امید ہے فوج کی نئی قیادت گزشتہ آٹھ میں دوران قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہونے والے باہمی اعتماد کے فقدان پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔‘
عمران خان اپنے ٹویٹ میں بانی پاکستان کی ایک تقریر کا اقتباس بھی شامل کیا ہے جس پر 14 اگست 1947 کی تاریخ درج ہے۔
اقتباس کے متن کے مطابق ’آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ مسلح افواج قوم کی خادم ہیں اور آپ قومی پالیسی نہیں بنا سکتے۔ ان معاملات کے بارے میں فیصلہ سازی کا اختیار ہم سویلین کے پاس ہے۔ اور یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ وہی کام کریں جو آپ کے سپرد کیا گیا ہو۔‘

شیئر: