پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شیڈول کے مطابق آج جمعرات کی صبح دس بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے چار کھلاڑی آج انگلینڈ کے خلاف اپنا ڈیبیو کریں گے جن میں سعود شکیل، محمد علی، حارث روف اور زاہد محمود شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
-
انگلینڈ برمی آرمی ’کرکٹ کا ماحول بنانے‘ پاکستان آگئی
Node ID: 721861
-
خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی وبائی بیماری میں مبتلا ہونے کے معاملے کو ڈسکس کیا۔
’پی سی بی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کی شروعات کا فیصلہ جمعرات کی صبح ساڑے سات بجے کیا جائے گا۔‘
بیان کے مطابق دونوں بورڈز نے مذکورہ فیصلہ انگلینڈ کے ڈاکٹرز کی جانب سے دیے گئے مشورے کے بعد کیا جو کہ کھلاڑیوں کی صحت اور فلاح پر مبنی ہے۔
’دونوں بورڈ نے اتفاق کیا کہ اگر انگلینڈ سکواڈ کے کھلاڑی جمعرات کی صبح تک صحت یاب نہ ہوئے تو پھر ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع ہوگا اور میچ پانچ روزہ ہی ہوگا۔‘
پی سی بی کے مطابق ’اس صورت میں ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ اور کراچی میں تیسرے ٹیسٹ کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا اور دونوں میچز بالترتیب 9 دسمبر سے 13 اور 17 دسمبر سے 20 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے مزید معلومات جمعرات کی صبح شیئر کی جائیں گی۔
انگلیڈ کے کچھ کھلاڑیوں کے وائرل انفیکشن کا شکار ہونے کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہوگئے تھے۔
The ECB has informed the PCB that they are in a position to field an XI, and, as such, the first #PAKvENG Test will commence as per schedule today (Thursday, 1 December) at the Rawalpindi Cricket Stadium.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 1, 2022