Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی یا لیوینڈوسکی ورلڈ کپ میں کون آگے جائے گا!

گروپ سی میں ارجنٹائن اور پولینڈ آج رات 10 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔ فوٹو ٹوئٹر
ارجنٹائن کا سٹار لیونل میسی اور  پولینڈ کے سٹار رابرٹ لیوینڈوسکی مستقبل کے اس خواب کے ساتھ بدھ کی شام  آمنے سامنے ہوں گے اور ورلڈ کپ میں ان کی مہم جوئی کایہ آخری موقع  ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق یورپی کلب فٹ بال کے دو سب سے بڑے ستاروں میں سے کوئی ایک قطر میں جاری ورلڈ کپ کے  ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گا تو ورلڈ کپ کے حصول کی دوڑ کے لیے اس کے کیریئر کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
ارجنٹائن کے لیونل میسی پہلے ہی ڈیاگو میراڈونا کی تقلید کرنے اور ورلڈ کپ جیتنے کی اپنی آخری کوشش میں ہیں اور ساتھ ہی ساتھ  اپنے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں شکست سے ورطہ حیرت میں ہیں۔
 بعدازاں ارجنٹائن نے گروپ میچ میں میکسیکو کو 2-0 سے شکست دی اور تین پوائنٹس کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہےاور گروپ پوزیشن میں سعودی عرب کے برابر  اور پولینڈ سے ایک پوائنٹس نیچے ہے۔
پولینڈ سے فتح ہی اس بات کی ضمانت دے گی کہ عالمی شہرت یافتہ35 سالہ  لیونل میسی کی قطر میں دسمبر تک  موجودگی برقرار رہ سکتی ہے۔

میسی، میراڈونا کی تقلید میں ورلڈ کپ جیتنے کی آخری کوشش میں ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

واضح رہے کہ ارجنٹائن کا ورلڈ کپ کے پہلے راونڈ سے آوٹ ہوکر واپس جانا شائقین کے لیے اچھا خاصا دھچکا ہو گاجب کہ میسی کے مداحوں کی عالمی فوج ورلڈ کپ میں اس کی جیت کے لیے بے چین ہے۔
ورلڈ کپ 2022 کے گروپ سی میں اپنے تیسرے اورآخری میچ میں ارجنٹائن اور پولینڈ کی ٹیمیں آج رات 10 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
 

شیئر: