Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں شاپنگ مالز رات 2بجے تک کھلے رہیں گے

حیدرآباد ۔۔۔تلنگانہ حکومت ایک منصوبہ تیار کررہی ہے جس کے تحت دکانیں ، شاپنگ مال اور تجارتی ادارے صبح 5بجے سے رات 2بجے تک کھلے رہیں گے۔اس کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے۔ تلنگانہ کے ایک وزیر نے کہا کہ ہم غیر ممالک کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں اور وہاں کے ریٹلرز کو ہند آنے کی دعوت دے رہے ہیںجبکہ ان کا مطالبہ ہے کہ ہمیں آسانی سے تجارت کرنے کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں۔نئی ریٹیل پالیسی سے نہ صرف تاجروں بلکہ صارفین کو بھی فائدہ ہوگا۔سیکریٹری صنعت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی پر اگلے دومہینوں میں عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

شیئر: