سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے پیر کو قصر بیان میں کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرتوانائی کویت کے سرکاری دورے پر ہیں۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی طرف سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور کویتی ولی عہد کو خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔
کویتی ولی عہد نے شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کے جوابی پیغامات سعودی وزیر کے حوالے کیے انہوں نے سعودی قیادت کی بہترین صحت وعافیت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب کی طرف سے کویت میں متعین سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد اور کویت کی جانب سے سربراہ ایوان ولی عہد شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح ،وزیرایوان امیری اور نائب وزیر وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ المبارک الصباح اور وزیر توانائی ڈاکٹر بدر حامد الملا شریک ہوئے۔