صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں نجی محفل میں ڈانس کرنے والے ایک پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے ملازمت سے معطل کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو نجی محفل میں رقاصاؤں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سرگودھا ڈی پی او محمد طارق عزیز کا نوٹس
سرگودھا نجی محفل میں پولیس اہلکار کے ڈانس کا معاملہ
سرگودھا ڈی پی او نے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا pic.twitter.com/ckbowONcc0— Fahmidah Yousfi (@fahmidahyousfi) December 14, 2022
مزید پڑھیں
-
سائیکل بنی جہاز، ’سٹرینج‘ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین حیرانNode ID: 725391
-
ڈی ایچ اے، بحریہ والے اسلام آبادی ہیں؟ ٹوئٹر پر لفظی جنگNode ID: 725461
اطلاعات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے پولیس اہلکار کو معطل کرنے کے ساتھ معاملے کی انکوائری اے ایس پی صدر کو کرنے کو حکم دیا ہے، جبکہ انکوائری آفیسر کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
نجی محفل میں ڈانس کرنے پر معطلی کا شکار ہونے والے پولیس اہلکار کی خبر پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
عدیل حمید نے کہا کہ ’تو کیا اب اہلکار اپنی نجی زندگی بھی ڈی پی او صاحبان سے پوچھ کر ان کی مرضی سے گزاریں گے؟ وہ آف ڈیوٹی تھا، وردی میں تو نہیں تھا۔‘
تو کیا اب اہلکار اپنی نجی زندگی بھی ڈی پی او صاحبان سے پوچھ کر انکی مرضی سے گزاریں گے،
وہ آف ڈیوٹی تھا، وردی میں تو نہیں تھا۔— Adeel Hameed (@AadiHameed) December 14, 2022
بُشی کہتی ہیں کہ ’پولیس والے کی بھی نجی زندگی ہوتی ہے، اب وہ انجوائے بھی نہ کرے؟‘
جون نامی صارف نے کہا کہ ’دراصل معطل کرنے کی وجہ ڈانس نہیں ہے، بے ہودا ڈانس ہے۔‘
راشدہ سیال کا کہنا تھا کہ ’یہ ڈانس تو بہت اچھا کر رہے ہیں، بہت اچھی ڈانس سکلز ہیں۔‘