سعودی صحرا میں ’شبۃ النار‘ کے گرد کیوں جمع ہوتے ہیں؟
سعودی صحرا میں ’شبۃ النار‘ کے گرد کیوں جمع ہوتے ہیں؟
جمعرات 15 دسمبر 2022 5:28
صحرا میں روایتی کھانوں اور موسم سرما کے پکوانوں سے لطف اٹھایا جا رہا ہے (فوٹو: سعودی فنون اتھارٹی)
سعودی عرب میں شہری موسم سرما کی خوبصورت راتیں صحرا میں ’شبۃ النار‘ (آگ کا الاؤ) روشن کر کے مناتے ہیں۔
جب ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں تو مقامی شہری صحرا میں گھاس پھوس کے مکانات اور خیموں میں ’شبۃ النار‘ کے اطراف جمع ہوتے ہیں۔ آگ کے الاؤ کے اطراف بیٹھ کر اس سے گرماہٹ حاصل کرتے ہیں اور رت جگا ہوتا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پکوان آرٹ ادارے نے وزارت سپورڈس کے تعاون سے الدرعیہ سیزن 2022 کے دوران 8 سے 17 دسمبر کے دوران ’شبۃ النار‘ منانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر عوامی کھانے تیار کیے جا رہے ہیں۔ سعودی قہوے اور عوامی میوزک کا اہتمام ہے۔ شائقین کو صحرا میں روایتی کھانوں اور موسم سرما کے پکوانوں سے لطف اٹھانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے انتظامیہ نے مختلف سرگرمیوں کو چار زونز میں تقسیم کیا ہے۔ تمام زمروں کے ثقافتی تجربات کیے جا رہے ہیں۔ براہ راست پکوانوں کے انتظامات ہیں۔ موسیقی کے مختلف پروگرام کیے جا رہے ہیں۔
وہاں سعودی قہوہ زون بھی قائم ہے جہاں سعودی قہوے کی مختلف اقسام اور قہوے کی تیاری نیز اسے پیش کرنے کے طور طریقوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں