عسیر میں 239 کلو گرام قات ضبط، شہری گرفتار
جمعرات 15 دسمبر 2022 20:51
عسیر ریجن کی قرضہ تحصیل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتاری کی۔ (فوٹو سبق)
سعودی محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ عسیر ریجن میں 239 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) ضبط کرلیے گئے۔ ایک مقامی شہری لے کر جارہا تھا اسے گرفتار کرلیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ عسیر ریجن کی قرضہ تحصیل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے قات بھاری مقدار میں منتقل کرنے والے مقامی شہری کو حراست میں لیا ہے۔
اس سے قبل وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 52.4 ٹن قات اور 807 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنادی گئیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں