Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما کی چھٹیاں، بیٹے کی لاش واپسی کے لیے رقم کا تقاضہ اور پیٹرول کی قیمت میں کمی سمیت پاکستان سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

پاکستان میں موسم سرما کی چھٹیاں، سہانے مستقبل کے خواب سجائے پاکستان چھوڑ کر جاتے ہوئے ہلاک ہو جانے والے بیٹے کی لاش واپس کرنے کے لیے والدین سے رقم کا تقاضہ اور پیٹرول کی قیمت میں کمی ہفتہ رفتہ کے دوران پاکستان سے زیادہ پڑھی جانے والے خبروں میں شامل رہی۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی سابق چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات اور نواز شریف کو گرفتاری سے بچنے کے لیے کن مراحل سے گزرنا پڑے گا بھی قارئین کی زیادہ توجہ پانے والے موضوعات رہے۔

جنرل (ر) قمر باجوہ سابق چیف جسٹس سے کیوں ملے؟

پاکستان کے سابق آرمی چیف اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ویسے تو منظر عام سے غائب ہی ہیں لیکن پیر کو سوشل میڈیا پر ایسی معلومات دیکھنے کو ملیں کہ وہ لاہور میں موجود ہیں۔
نہ صرف یہ کہ وہ لاہور میں موجود ہیں بلکہ انہوں نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

 

وفاقی وزارت تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

وفاقی وزارت تعلیم نے 26 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ سردیوں کی چھٹیاں تمام سرکاری و نجی سکولز میں کی جائیں گی۔
خبر کی تفصیل پڑھیں

پاکستان کی جانب سے سرچارج ختم کرنے پر آئی ایم ایف میں تقسیم

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے کم اور درمیانے درجے کی آمدن رکھنے والے ممالک جو بڑے پیمانے پر قرض لیتے ہیں اور جلد واپس نہیں کرتے ہیں، سے سرچارجز حاصل کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی۔ تاہم اس حوالے سے بورڈ میں اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

یورپ جانے کا خواب،’بیٹے کی لاش واپس کرنے کے لیے والدین سے رقم کا مطالبہ‘

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے بہتر روزگار کی خواہش لیے یورپ جانے کے لیے والا نوجوان ایران میں جان کی بازی ہار گیا۔
اہلخانہ کے مطابق ’عبدالصمد کراچی سے بیرون ملک جانا چاہتا تھا۔ وہ اس سلسلہ میں کسی سے رابطے میں تھا اور رواں ماہ کے آغاز پر گھر سے روانہ ہوا تھا۔ اب انٹر نیٹ سے معلوم ہوا ہے کہ عبدالصمد کی موت ہو گئی ہے اور اس کی میت ایران میں ہے۔میت کو پاکستان لانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے مانگے جارہے ہیں۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

نواز شریف کو گرفتاری سے بچنے کے لیے کن مراحل سے گزرنا پڑے گا؟

پاکستان مسلم لیگ نواز نے واضح اعلان کیا ہے کہ ان کے قائد اور تین بار کے سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے برس جنوری میں پاکستان میں ہوں گے۔
اس اعلان سے قبل بھی پارٹی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ نون اگلے انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے سے پہلے نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے کیونکہ یہ ان کی انتخابی مہم کے لیے ناگزیر ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کی رات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

ڈالر سمگلنگ کے نت نئے طریقے، واقعات میں اضافے کی وجوہات کیا؟

پاکستان سے ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کے واقعات میں اس سال کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ کیسز کا سراغ تو کسٹمز اہلکاروں نے مختلف ایئرپورٹس اور بارڈرز پر لگایا ہے، جبکہ سمگلنگ کی کامیاب وارداتوں کا تخمینہ اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

 

چمن: پاکستانی فورسز اورافغان طالبان میں پھر جھڑپ، 1 ہلاک، 15 زخمی

صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں پاکستانی حدود میں ایک شہری ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغانستان کی حدود میں بھی آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: