Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے اُردن کی سربراہی میں اجلاس

اجلاس میں عراق کی مدد، اس کی خودمختاری، سکیورٹی اور استحکام پر بات چیت ہوگی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
مشرق وسطیٰ میں علاقائی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اردن کی سربراہی میں ایک اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، عمان، ترکی، ایران اور بین الاقوامی برادری کے نمائندے اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں عراق کی مدد، اس کی خودمختاری، سکیورٹی اور استحکام پر بات چیت ہوگی۔
’بغداد دوم‘ کے اجلاس میں فرانس اور یورپی یونین کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں عراق کے استحکام، سکیورٹی اور امن و استحکام پر بات چیت ہوگی۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اجلاس سے ’پورے خطے‘ کو فائدہ پہنچے گا۔
اس اجلاس کا پہلا سیشن اگست 2021 میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں اور عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی مدد سے بغداد میں منعقد ہوا تھا۔

شیئر: